پمزہسپتال سے نومولود بچہ اغوا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارلحکومت کے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) ہسپتال سے نومولود بچے کو اغوا کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات پمزہسپتال میں بارہ کہو سے تعلق رکھنے والی سائرہ نامی خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی جس کے بعد آج صبح ایک نامعلوم عورت نے خود کو خالہ ظاہر کرکے بچے کو اغواءکرلیا اور فرار ہوگئی۔ اغوا کرنے والی نامعلوم عورت رات بھر بچے کی ماں کے ساتھ رہی تھی اور جاتے ہوئے برقع کے نیچے بچے کو بھی ساتھ لے گئی ۔ ورثاءکاکہناتھاکہ بچے کی کوئی خالہ ہسپتال میں موجود نہیں تھی ، دیگر مریضوں کے ورثاءآتے جاتے رہے ہیں ۔