کراچی میں فائرنگ ، دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) شہرقائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں دوخواتین سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق سلطان آباد نیو حاجی کیمپ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ لیاری کے علاقے میانوالی کالونی میں فائرنگ سے خاتون ہلاک ہو گئی۔نیو کراچی نور محمد گوٹھ میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہو گئی۔