پاکستان کا امریکی ڈرون حملے پر احتجاج اور مذمت

پاکستان کا امریکی ڈرون حملے پر احتجاج اور مذمت
پاکستان کا امریکی ڈرون حملے پر احتجاج اور مذمت

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے اپنے قبائلی علاقے میں امریکی ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہوئے اُسے سالمیت اور خود مختاری کے خلاف قراردیا۔ ترجمان دفتر خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈرون حملے پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کیخلاف ہیں،ڈرون حملوں میں بے گناہ شہری مارے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملے دہشتگردی کے خلاف جنگ پر منفی اثرات مرتب کر رہے ہیں،یہ حملے خطے میں امن و استحکام کی کوششوں کو بھی نقصان پہنچا رہے ہیں۔ یادرہے کہ جمعرات کی صبح میرانشاہ میں ہونیوالے ڈرون حملے میں تین افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے ۔

مزید :

اسلام آباد -