امریکی پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کا معالج جیل سے رہا

امریکی پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کا معالج جیل سے رہا
 امریکی پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کا معالج جیل سے رہا

  

لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کے معالج ڈاکٹر کونریڈ مرے کوجیل سے رہا کردیا گیا۔ڈاکٹر مرے کو2011ءمیں غیر ارادی قتل کے جرم میں 4 برس قید کی سزا دی گئی تھی وہ 2009ءمیں مائیکل جیکسن کے ذاتی معالج تھے۔ انھوں نے مائیکل کو خواب آور دوا کی زائد مقدار دی جس سے ان کا انتقال ہوگیا۔ انھیں حکومت کی جیلوں میں قیدیوں کی تعداد کم کرنے کے منصوبے پرعملدرآمدکی وجہ سے 2 برس سزا مکمل کرنے پر رہائی مل رہی ہے۔ منصوبے کے تحت جیل میں اچھے چال چلن کا مظاہرہ کرنے پرقیدی کو آدھی سزاکی مدت پوری ہونے پر رہا کیا جاتا ہے۔

مزید :

تفریح -