معصوم لوگوں کا قتل ہوتے نہیں دیکھ سکتے،طالبان سے مذاکرات کا آغاز کر دیا: نواز شریف

معصوم لوگوں کا قتل ہوتے نہیں دیکھ سکتے،طالبان سے مذاکرات کا آغاز کر دیا: نواز ...
معصوم لوگوں کا قتل ہوتے نہیں دیکھ سکتے،طالبان سے مذاکرات کا آغاز کر دیا: نواز شریف

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ معصوم لوگوں کا قتل ہوتے نہیں دیکھ سکتے، آئین پاکستان میں رہتے ہوئے طالبان سے مذاکرات کا آغاز کر دیا ہے، ملک دشمن عناصر کے خلاف تحفظ پاکستان آرڈیننس نافذ کیا گیا، بھارت کے ساتھ معاملات کو بات چیت سے حل کرنے کی سنجیدہ کوششیں کی ہیں، بدقسمتی سے بھارتی سیاستدان صرف الزام تراشیوں میں مصروف ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے برطانیہ کے نائب وزیراعظم سے ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ معصوم لوگوں کا قتل ہوتے نہیں دیکھ سکتے، پاکستان کے آئین میں رہتے ہوئے طالبان سے مذاکرات کا آغاز کر دیا ہے، ملک دشمن عناصر کے خلاف تحفظ پاکستان آرڈیننس نافذ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی ادارے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جنہیں مزید مضبوط کریں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت سے تصفیہ طلب مسائل کا خوش اسلوبی سے حل چاہتے ہیںلیکن بدقسمتی سے بھارتی سیاستدان آج بھی پاکستان کے خلاف الزام تراشی میں مصروف ہیں۔ وزیراعظم نے برطانوی نائب وزیراعظم کو پاکستان میں نئے بجلی کے منصوبوں سے متعلق بھی آگاہ کیا اوربتایا کہ آئندہ 3 سے 4 سال میں نئے منصوبوں سے بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی اور ہزاروں میگاواٹ بجلی سسٹم میں آ جائے گی۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -