امریکہ اور اس کے اتحادی ڈرون حملے کر کے عالمی قوانین کا مذاق اڑا رہے ہیں: مولانا فضل الرحمان

امریکہ اور اس کے اتحادی ڈرون حملے کر کے عالمی قوانین کا مذاق اڑا رہے ہیں: ...
امریکہ اور اس کے اتحادی ڈرون حملے کر کے عالمی قوانین کا مذاق اڑا رہے ہیں: مولانا فضل الرحمان

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ڈرون حملوں سے بے گناہوں کا خون بہتا ہے اور امن کوششوں کو شدید نقصان پہنچتا ہے، ماضی میں دہشت گردی کے تلخ واقعات حکومت کی غلط پالیسیوں کی ترجمانی کرتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ڈرون حملے انتہائی قابل مذمت ہیں، امریکہ اور اس کے اتحادی ڈرون حملے کر کے عالمی قوانین کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے طالبان کے ساتھ مذاکرات سے متعلق گردش کرنیوالی خبریں حقائق کے برعکس ہیں، طالبان کے ساتھ مذاکرات بارے حکومتی پیشرفت کا آج وزیر داخلہ چودھری نثار سے ملاقات میں پتہ چلے گا تاہم مذاکراتی عمل سے پرامید ہوں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ افغانستان میں امن غیر ملکی افواج کے انخلاءاور مذاکرات میں مضمر ہے۔

مزید :

اسلام آباد -