ملا برادر پاکستان میں ہیں اور کسی بھی ملنے کیلئے آزاد ہیں: دفتر خارجہ

ملا برادر پاکستان میں ہیں اور کسی بھی ملنے کیلئے آزاد ہیں: دفتر خارجہ
ملا برادر پاکستان میں ہیں اور کسی بھی ملنے کیلئے آزاد ہیں: دفتر خارجہ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ملا برادر پاکستان میں ہی ہیں اور انہیں کسی سے بھی ملاقات کی آزادی ہے، ان کے پاکستان سے باہر سفر کرنے پر پابندی کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتے۔ دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ ملا برادر کو افغان حکام کی درخواست پر رہا کیا گیا تھا، وہ پاکستان میں ہیں اور کسی سے بھی ملنے کیلئے آزاد ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملا برادر کے پاکستان سے باہر سفر کرنے پر پابندی کے بارے میں وہ کچھ نہیں کہہ سکتے۔ اعزاز چوہدری نے بتایا کہ افغان اعلیٰ امن کونسل کے دورہ پاکستان کی فی الحال کوئی تاریخ طے نہیں ہوئی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو رہی ہے، شکیل آفریدی کے مستقبل کا فیصلہ قانون کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانیوں کی مبینہ جاسوسی کا معاملہ امریکی حکام کے ساتھ اٹھایا گیا ہے۔ اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے پاک ایران گیس پائپ لائن سمیت تمام آپشنز زیر غور ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -