الیکشن کمیشن کا 7 دسمبر کو بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان، بلدیاتی انتخابات کرانا عام انتخابات سے زیادہ مشکل ہے: اشتیاق احمد

الیکشن کمیشن کا 7 دسمبر کو بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان، ...
الیکشن کمیشن کا 7 دسمبر کو بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان، بلدیاتی انتخابات کرانا عام انتخابات سے زیادہ مشکل ہے: اشتیاق احمد

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے آج سے ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے 7 دسمبر کو بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا ہے، سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات عام انتخابات سے ڈھائی تین گنا زیادہ بڑا عمل ہے جو بہت احتیاط سے پلان کرنا پڑتا ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات سے متعلق صوبوں کی انتخابی تیاریاں مکمل نہیں، پنجاب میں حد بندیوں کا کام ابھی مکمل نہیں ہوا جبکہ سندھ پنجاب سے ووٹر لسٹوں کی فہرست بھی نہیں ملی، پنجاب نے 7 نومبر اور سندھ نے 13 نومبر تک حلقہ بندیاں مکمل کرنے کا کہا ہے جس کے بعد وہاں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں مسائل سے متعلق تمام اداروں نے الیکشن کمیشن کے سامنے اپنا موقف پیش کیا، بلدیاتی انتخابات کیلئے 50 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپنے ہوں گے اور 10 لاکھ اہلکار درکار ہوں گے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ پرنٹنگ کارپوریشن کو بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں جبکہ بلدیاتی انتخابات کی تیاری سے متعلق باقی صوبوں کو بھی احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں انگوٹھے کے نشان والی سیاہی منگوائی جس سے متعلق شکایات ملیں جس کے باعث بلدیاتی انتخابات میں صرف مقناطیسی سیاہی استعمال کی جائے گی۔ اشتیاق احمد نے بتایا کہ بلدیاتی انتخابات میں پولنگ سٹاف وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے لیا جائے گا۔

مزید :

اسلام آباد -Headlines -