کشمیر پر تیسرے ملک کی ثالثی پر تیار ہیں:دفتر خارجہ

کشمیر پر تیسرے ملک کی ثالثی پر تیار ہیں:دفتر خارجہ
کشمیر پر تیسرے ملک کی ثالثی پر تیار ہیں:دفتر خارجہ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دفتر خارجہ نے کہاہے کہ پاکستان توانائی کی شدید قلت کا شکار ہے، حکومت پاک ایران گیس پائپ لائن سمیت توانائی کے دیگر شعبوں پر سنجیدگی سے عمل پیرا ہے۔ نیوز بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ اعزاز احمد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر قائم ہے، کنٹرول لائن کے حوالے سے پاک بھارت ڈی جی ایم اوز رابطے میں ہیں، پاکستان لائن آف کنٹرول پر بھارت کے ساتھ سیز فائر کے لئے کوشاں ہے،کشمیر پر تیسرے ملک کی ثالثی پر تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملا بردار پاکستان میں ہیں، کسی سے بھی مل سکتے ہیں، شکیل آفریدی کا معاملہ عدالت میں ہے، وہ اس کا فیصلہ کریں گی،تحریک طالبان کی افغانستان میں موجودگی ہمارے لئے باعث تشویش ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے ٹیلی فون کالز رکارڈ کرنے کا معاملہ وزارت داخلہ دیکھ رہی ہے، کسی ملک کی پرائیویسی اور خود مختاری میں مداخلت تشویشناک ہے۔

مزید :

قومی -