پاکستان کو بچانے کی سوچ کو فروغ دینے اور آگے بڑھانے کی اشد ضرورت ہے:حمزہ شہباز

پاکستان کو بچانے کی سوچ کو فروغ دینے اور آگے بڑھانے کی اشد ضرورت ہے:حمزہ شہباز
پاکستان کو بچانے کی سوچ کو فروغ دینے اور آگے بڑھانے کی اشد ضرورت ہے:حمزہ شہباز

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ کے بغیر کوئی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا۔ ملک میں امن کی بحالی کے لئے مذاکرات سمیت ہر حکمت عملی اپنائیں گے اور امن کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں کو اپنے مذموم مقاصد میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔ پرانی انارکلی بم دھماکے میں جاں بحق و زخمی ہونے والے افراد کے ورثا و لواحقین کو مالی امداد کے چیک دینے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان نے کہا کہ انسانی جان کا ازالہ کسی بھی طرح ممکن نہیں، دہشت گردی کا شکار افراد کے لواحقین کو حقیقی خوشی اس وقت ہو گی جب دہشت گردی کے خاتمے سے شہریوں کی جان و مال محفوظ ہوجائے گی۔ اسی لئے حکومت ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے اوربے گناہوں خون بہانے کے گھناو¿نے واقعات کی روک تھام کے لئے مذاکرات سمیت ہرممکن کوشش کررہی ہے تاکہ ہمارا ملک امن کا گہوارہ بن جائے۔ انہوں نے کہا کہ امن کے خلاف سازشیں کرنے والوں میں اندورنی و بیرونی دونوں عناصر شامل ہیں۔ دہشت گردی کے خاتمے کی کوشش ایک سیاسی عمل ہے جو وزیراعظم نواز شریف ایک وژن کے مطابق آگے بڑھارہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ ڈرون حملوں کے معاملے پر وزیراعظم نواز شریف نے امریکی صدر براک اوباما کے سامنے پاکستان کا موقف ٹھوس اور مدلل انداز میں پیش کیا۔ اس وقت پاکستان کو بچانے کی سوچ کو فروغ دینے اور آگے بڑھانے کی اشد ضرورت ہے، ہاتھ پر ہاتھ دھرے رکھنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، ملک میں قیام امن کی راہ ہموار کرنے کی کوشش میں معاشرے کے تمام طبقوں کو اپنا کردار موثر انداز سے ادا کرنا چاہئے۔

مزید :

لاہور -