خیبر پختونخوا ہ اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ءمتفقہ طور پر منظور

خیبر پختونخوا ہ اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ءمتفقہ طور پر منظور
 خیبر پختونخوا ہ اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ءمتفقہ طور پر منظور

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا ہ اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ءمتفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ہے۔ اسمبلی میں صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ خان نے لوکل گورنمنٹ بل پیش کیا، بل کے تحت یونین کونسل کی جگہ ولیج کونسل ہوں گی۔ ولیج کونسل کے انتخابات غیر جماعتی جبکہ تحصیل اور ضلع ناظم کےانتخابات جماعتی بنیادوں پرہوں گے۔ بل پر بحث کے دوران جے یو آئی (ف) کے رکن اسمبلی مولانا لطف الرحمان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں ولیج کونسل کی جگہ یونین کونسل کو ترجیح دی جائے، جس کے جواب میں عنایت اللہ خان نے کہا صوبائی حکومت کا مقصد اختیارات کو یونین کونسلز سے بھی نیچے ولیج کونسلز تک منتقل کرنا ہے تاکہ لوگ اپنے فیصلے خود کریں۔ عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سردار بابک کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کو جماعتی بنیادوں پر کرایا جائے جس پر صوبائی وزیر نے جواب دیا کہ ولیج کونسل کے علاوہ تمام سطح پر ہونے والے بلدیاتی انتکابی جماعتی بنیادوں پر ہوں گے، بعد ازاں اسمبلی نے بل متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

مزید :

پشاور -اہم خبریں -