کامران مرتضیٰ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نئے صدر منتخب :غیر حتمی نتائج

کامران مرتضیٰ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نئے صدر منتخب :غیر حتمی نتائج
کامران مرتضیٰ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نئے صدر منتخب :غیر حتمی نتائج

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں غیر حتمی نتیجے کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ کے کامران مرتضیٰ ایک ہزار بتیس ووٹ لے کر صدر منتخب ہو گئے۔ حامد خان گروپ کے امان اللہ کنرانی آٹھ سو بہتر ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے انتخابات کے لئے کراچی، لاہور اور کوئٹہ سمیت ملک کے 10 بڑے شہروں میں پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے جہاں پولنگ کا عمل شام 5 بچے تک جاری رہا۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر کے عہدے کے لئے پروفیشنل گروپ کے امان اللہ کٹرانی، انڈیپنڈینٹ گروپ کے کامران مرتضی جبکہ راجہ حق نواز آزاد امیدوار کی حیثیت سے میدان میں تھے۔ اس کے علاوہ نائب صدرکی نشست کے لئے 2 اورسیکریٹری کی نشست کے لئے 3 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا۔

مزید :

قومی -