10 دن تک 7 سالہ بچے کے کان میں درد، بالآخر ڈاکٹر نے دیکھا تو کان کے اندر ایسی چیز نظر آگئی کہ ڈاکٹر کے پیروں تلے بھی زمین نکل گئی

10 دن تک 7 سالہ بچے کے کان میں درد، بالآخر ڈاکٹر نے دیکھا تو کان کے اندر ایسی ...
10 دن تک 7 سالہ بچے کے کان میں درد، بالآخر ڈاکٹر نے دیکھا تو کان کے اندر ایسی چیز نظر آگئی کہ ڈاکٹر کے پیروں تلے بھی زمین نکل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی میں ایک 7سالہ بچے کے کان میں 10روز سے درد تھا۔ والدین اسے ڈاکٹر کے پاس لے گئے تو کان سے ایسی چیز نکل آئی کہ ڈاکٹر بھی حیران رہ گئے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق جب ڈاکٹروں نے ترکی کے جنوبی شہر عدنا کے محمد الماز نامی بچے کے کان کا معائنہ کیاتواس میں گھریلو مکھی کے 14زندہ لاروا موجود تھے۔ جس کا مطلب تھا کہ مکھی نے کان کے اندر جا کر انڈے دیئے جس میں سے یہ لاروا پیدا ہوئے اور اب مکھیاں بننے کے مراحل میں تھے۔ ڈاکٹر اب تک یہ سوچنے میں لگے ہوئے ہیں کہ آخر مکھی بچے کے کان میں اتنی اندر تک گئی کیسے؟
رپورٹ کے مطابق یہ لاروا کان میں اس قدر اندر تھے کہ سرجری کرکے نکالنے پڑے۔ بچے کا علاج کرنے والے ڈاکٹر کیگری ڈریسی کا کہنا تھا کہ ”ہمیں کان کے اندر موجود ان لاروا کو دیکھنے کے لیے اوٹوسکوپ استعمال کرنی پڑی۔ جب میں نے کان میں یہ لاروا دیکھے تو مجھے یقین ہی نہیں آ رہا تھا کہ اتنی بڑی تعداد میں یہ کان میں موجود ہو سکتے ہیں کیونکہ اس نوعیت کا کیس میں نے اس سے قبل نہیں دیکھا۔13لاروا ہم نے اوزار کے ساتھ نکال لیے لیکن 14واں کان کی ہڈیوں کے درمیان پھنسا ہوا تھا جسے نکالنے کے لیے ہمیں سرجری کرنا پڑی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -