دنیا کے وہ پرائیویٹ جیٹ جن کے بارے میں جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

دنیا کے وہ پرائیویٹ جیٹ جن کے بارے میں جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے
دنیا کے وہ پرائیویٹ جیٹ جن کے بارے میں جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

  

نیویارک(نیوزڈیسک) آپ نے مختلف کمرشل طیاروں کے بارے میں تو سن رکھا ہوگا لیکن آج ہم آپ کو دنیا کے 10بہترین پرائیویٹ جیٹوں کے بارے میں بتائیں گے۔

Challenger 600

یہ دنیا کا دسواں مہنگا ترین جیٹ ہے،پانچ ملین ڈالر(50کروڑ روپے)کی قیمت والے اس پرائیویٹ جیٹ میں سات سے نو افراد بآسانی بیٹھ سکتے ہیں۔اس میں مزید کرسیاں لگاکر سفر کرنے والوں کی تعداد کو 19تک بڑھایا جاسکتا ہے۔پرائیویٹ جیٹ ہونے کے باوجود اس میں بوئنگ 737جتنی جگہ ہے اوراس میں سفر کرتے ہوئے جگہ کی کمی کا بالکل بھی احساس نہیں ہوتا۔

Hawker 4000

درمیانے سائز کا یہ جیٹ 10افراد کو لے کر جاسکتا ہے اور اس کی قیمت 22ملین ڈالر(220کروڑ روپے) ہے۔سپین کے ایک گالفر سرجیوگارسیا نے یہ خریدا ہے ،اس کا کہنا ہے کہ وہ دنیا بھر میں ہونے والے مختلف ٹورنامنٹس میں شرکت کے لئے اس جیٹ کا استعمال کرتا ہے۔

Embraer Legacy 650

2011ء میں ریلیز کئے جانے والے اس طیارے کی قیمت 30ملین ڈالر ہے اور یہ ان لوگوں کے لئے بہت ہی زیادہ کارآمد ہے جو ایک ملک سے دوسرے ملک اڑتے رہتے ہیں۔تین مختلف کیبنوں پر مشتمل اس جیٹ میں سامان رکھنے کے لئے 240مکعب فٹ جگہ بھی ہے جبکہ غسل خانے کا سائز بھی بہت بڑا ہے۔مشہور اداکار جیکی چین نے یہ جیٹ خرید رکھا ہے جسے چینی جھنڈے کے رنگوں سے مزین کیا گیا ہے۔

Bombardier BD-700

45ملین ڈالر کی قیمت کا یہ جیٹ 19مسافروں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ انتہائی برق رفتاری سے لے کر جاسکتا ہے۔دنیا کے امیرترین انسان بل گیٹس کے پاس یہ جیٹ ہے ۔

Sukhoi Superjet 100

2001ء میں متعارف کروائے جانے والے جیٹ کو سب سے بڑے جیٹ ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور اس میں 100تک افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔اس کی قیمت 50ملین ڈالر ہے۔

Bombardier Global 8000

ماحول دوست اس جیٹ کی قیمت 66ملین ڈالر ہے۔انتہائی آرام دہ اس جیٹ میں ہر طرح کی سہولت میسر ہے۔

Airbus ACJ319

ائیر بس کی جانب سے بنائے گئے اس جیٹ کی قیمت 80ملین ڈالر ہے۔اس کے پچھلے حصے میں ایک بیڈ روم بھی بنایا گیاتاکہ آپ دوران پرواز اپنی نیند پوری کرسکیں۔

Boeing 757

امریکی صدارتی امیدوار ڈانلڈ ٹرمپ اس طیارے کااستعمال کرتے ہیں جس کی قیمت 100ملین ڈالر ہے۔اس طرح کا پرائیویٹ جیٹ اکثر کمرشل پروازوں کے لئے استعمال کیاجاتا ہے،ایک گھنٹے کی اس کی فلائٹ کے لئے 10ہزار ڈالر درکار ہوتے ہیں اور ٹرمپ صرف تین ماہ میں اپنے سفر کے لئے پانچ لاکھ ڈالر خرچ کرتے ہیں۔رولز رائس انجن کی وجہ سے اس جیٹ کی سپیڈ سب سے زیادہ ہے اوریہ 500میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتا ہے۔اس طیارے میں 250مسافر بیٹھ سکتے ہیں جبکہ ٹرمپ نے اس میں 43نشستیں لگوارکھی ہیں۔اس کے طیارے میں ایک ڈائننگ روم،بیڈروم اور پرائیویٹ گیسٹ روم بھی ہے۔اس کے غسل خانے میں 24قیراط سونے کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔

Boeing 747-8 VIP

اس جیٹ کو ’ہوامیں محل‘بھی کہاجاتا ہے،اس کی قیمت 150ملین ڈالر ہے،ایک انتہائی امیر آدمی نے یہ طیارہ خرید کر اس میں ڈائننگ روم،آفس،لاؤنج اور دیگر کمرے بنائے ہیں۔

Airbus A380

اس طیارے کی قیمت 300ملین ڈالر ہے لیکن سعودی شہزادے الولید بن طلال نے یہ طیارہ خرید کر اس میں مختلف پرآسائش چیزیں لگوانے کے لئے 200ملین ڈالر خرچ کئے تھے۔ڈبل ڈیکر اس جیٹ میں لفٹ بھی موجود ہے۔یہ دنیا کا سب سے بڑا پرائیویٹ جیٹ ہے اور اس کی خاص بات یہ بھی ہے کہ اس کے بار کو اسطرح کے پردے لگاکرڈیزائن کیا گیا ہے کہ اسے دیکھنے میں ایسے لگے کہ کسی عرب صحرا میں ٹینٹ لگے ہوئے ہیں۔اس میں سینما،جِم، سلک بیڈاورڈائننگ روم بھی ہے۔اسے اڑتا ہوامحل کہاجائے تو بالکل غلط نہیں ہوگا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس