معدے میں جلن اور بانجھ پن میں گہرا تعلق سائنس نے بے نقاب کردیا، اگر معدے میں جلن ہو تو یہ ایک کام کبھی نہ کریں، وارننگ جاری کردی

معدے میں جلن اور بانجھ پن میں گہرا تعلق سائنس نے بے نقاب کردیا، اگر معدے میں ...
معدے میں جلن اور بانجھ پن میں گہرا تعلق سائنس نے بے نقاب کردیا، اگر معدے میں جلن ہو تو یہ ایک کام کبھی نہ کریں، وارننگ جاری کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایمسٹرڈیم(مانیٹرنگ ڈیسک) سینے کی جلن اور بدہضمی سے بچاﺅ کی ادویات دنیا میں کروڑوں لوگ استعمال کر رہے ہیں مگر اب سائنسدان ان ادویات کا ایک ایسا منفی پہلو سامنے لے آئے ہیں جو مردوں کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا ہے کہ Zanprol، Prevacidاور Prilosecجیسی سینے کی جلن کی ادویات مردوں میں بانجھ پن کا باعث بنتی ہیں۔ یہ ادویات مردوں کی افزائش نسل کی قوت کے لیے اس قدر خطرناک ہیں کہ جو مرد مسلسل 6ماہ تک بدہضمی سے نجات کی یہ گولیاں استعمال کرتے ہیں ان میں سپرمز کی پیداوار 3گنا کم ہو جاتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ ادویات دنیا میں اس قدر زیادہ استعمال کی جا رہی ہیں کہ گزشتہ سال صرف برطانیہ میں ساڑھے پانچ کروڑ افراد کو ڈاکٹروں نے یہ گولیاں تجویز کیں۔ یہ ادویات معدے میں پیدا ہونے والے تیزاب کو کم کرتی ہیں جو سینے کی جلن کا باعث بنتا ہے۔ مگرایمسٹرڈیم کی ایراسمس یونیورسٹی میڈیکل سنٹر کے ماہرین کے مطابق یہ تیزاب کے ساتھ ساتھ سپرمز کی پیداوار میں بھی کم کر دیتی ہیں۔

معروف سائنسدان کی جانب سے قدرتی اجزاءسے تیار کردہ وہ جوس جس کے ذریعے 45 ہزار لوگوں نے صرف 42 دن میں کینسر کو بھی شکست دے دی، بنانے کا طریقہ آپ بھی جانئے
اس کے علاوہ یہ لوگوں میں ہارٹ اٹیک، سٹروک اور گردوں کی خرابی کی وجہ بھی بنتی ہیں۔کنگز کالج لندن کے پروفیسر ٹم سپیکٹر کا کہنا تھا کہ” یہ ادویات زیادہ سے زیادہ چار ہفتوں تک کھانی چاہئیں مگر ایسے لوگ بھی ہیں جو مہینوں بلکہ سالوں تک یہ گولیاں کھاتے رہتے ہیں۔ جب لوگ کچھ دن تک بدہضمی ختم کرنے کے لیے یہ گولیاں استعمال کرتے ہیں تو ان کا جسم ان کا عادی ہو جاتا ہے اورپھر لوگ انہیں سالوں تک استعمال کرتے رہتے ہیں کیونکہ وہ انہیں خطرناک نہیں سمجھتے۔“

مزید :

تعلیم و صحت -