نوجوان لڑکی نے دنیا کا سب سے خطرناک طریقہ اپنا کر اپنا گھر خرید لیا
بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)گھر خریدنے کے لیے رقم جمع کرنا جان جوکھوں کا کام ہے مگر چین میں ایک لڑکی نے گھر کی قیمت جمع کرنے کا ایک ایسا طریقہ اختیار کیا کہ ہر سننے والا حیران رہ جائے گا۔ برطانوی اخبار دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق چین کے شہر شین ژن کی ژیاﺅلی نامی لڑکی نے 20لڑکوں سے آشنائی کر لی اور پھر ان سب سے فرمائش کی کہ وہ اسے آئی فون 7تحفے میں دیں۔ رپورٹ کے مطابق تمام لڑکوں نے اس کی فرمائش پوری کر دی۔ ژیاﺅلی نے بعدازاں تمام آئی فون ہوئی شو ناﺅ نامی ویب سائٹ کے ذریعے فروخت کر دیئے جس سے اسے 14ہزار پاﺅنڈز(تقریباً 17لاکھ 76ہزار روپے)حاصل ہوئے۔ اس رقم سے اس نے شہر کے مضافات میں ایک گھر خرید لیا۔
پاکستان میں لاکھوں موبائل فون سیٹ بند کرنے کا فیصلہ، اگر آپ کے فون میں بھی یہ چیز ہے تو ابھی سے بندوبست کرلیں کیونکہ۔۔۔
رپورٹ کے مطابق ژیاﺅلی کی یہ کہانی کیاﺅبا نامی ایک صارف نے انٹرنیٹ پر شیئر کی ہے۔ کیاﺅبا کا کہنا تھا کہ ”ژیاﺅلی اس کی کولیگ ہے اور اب آفس میں ہر کوئی اس کے متعلق ہی بات کر رہا ہوتا ہے۔وہ ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتی ہے۔ اس کی ماں ہاﺅس وائف ہے جبکہ اس کا باپ غیرملکی ورکر ہے۔ اب یہ خبر پھیل چکی ہے اور نجانے اصلیت معلوم ہونے پر ژیاﺅلی کے تمام بوائے فرینڈز کے دل پر کیا گزرے گی۔“واضح رہے کہ ویب سائٹ ہوئی شو باﺅ کی انتظامیہ نے بھی تصدیق کی ہے کہ ژیاﺅلی نے اس ویب سائٹ کے ذریعے 20آئی فون فروخت کیے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق اسے ہر آئی فون کے بدلے 700پاﺅنڈز ادا کیے گئے۔