”وہ کو کین تھی یا پاﺅڈر ،یہ بات میں “وزیر داخلہ نے ایسی بات کہہ دی کہ ہنگامہ برپا ہو گیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہاہے کہ بنی گالہ کی طرف جانے والے صوبائی وزیر کی گاڑی سے اسلحہ کے علاوہ برآمد ہونے والی چیز کوکین تھی ،پاﺅڈر تھا یا پھر شراب تھی ،تشہیر نہیں کرنا چاہتے تاہم عدالت کو تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا ۔
اتحاد ائیرویز نے پاکستانیوں کیلئے ناقابل یقین پیشکش متعارف کروادی
پنجاب ہاوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایک صحافی نے وزسر داخلہ سے سوال کیا کہ کے پی کے کے وزیر علی امین گنڈا پور کی گاڑی سے اسلحہ سمیت دیگر نشہ آور اشیابرآمد ہوئی ہیں کیا ان میں پاﺅڈر بھی تھا ؟وزیر داخلہ نے مسکراتے ہوئے کہاآپ اس میں دلچسپی کیوں لے رہے ہیں ؟،پاوڈر تو نہیں نکلا لیکن کچھ اور چیز برآمد ہوئی ہے ،میں نے کہا ہے کہ اس کی تشہیر نہ کریں ،وہ ہم عدالت میں پیش کریں گے ،اس کی تشہیر اچھی نہیں لگتی۔ایک صحافی نے سوال کیا کہیں کوکین تو نہیں نکلی جس پر چوہدر نثار نے ہنسناشروع کردیا۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی باتیں نہیں کی جاتیں کیونکہ ہم سب ذمہ دار لوگ ہیں،حکمرانوں کے آپس میں اختلاف ہو سکتے ہیں لیکن اس طرح کی زبانیں نہ سنی ہیں ،نہ ہوتی ہوئی دیکھیں ہیں اور نہ اب ہو رہی ہیں۔