وزیراعظم قومی صحت پروگرام

وزیراعظم قومی صحت پروگرام

’’وزیراعظم قومی صحت پروگرام‘‘ صحت کے شعبے میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس پروگرام کے تحت مستحق افراد کو ہیلتھ کارڈ جاری کئے جائیں گے اور ان کے ذریعے یہ افراد سرکاری یا نجی ہسپتالوں میں اپنا علاج کروا سکیں گے۔ ایک خاندان کے لئے 3لاکھ روپے مختص ہونگے اور یہ پروگرام 23اضلاع پر محیط ہو گا۔ گزشتہ دنوں رحیم یار خان میں صحت کارڈ کی تقسیم معاشرے کو صحتمند بنانے کی طرف ایک اہم کاوش ہے۔ صحتمند انسان ہی صحتمند معاشرہ تشکیل دے سکتا ہے۔ وفاقی حکومت کے ساتھ صوبائی حکومتوں کی بھی آئینی ذمہ داری ہے کہ وہ صحت کے مسائل کے حل میں وفاقی حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائے۔ اس پروگرام کی شفافیت تقاضا کرتی ہے کہ اس کے دائرہ کار کو مزید بڑھایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ علاج کی سہولتوں سے مستفید ہو سکیں۔ (احسن علی، لاہور)

مزید : اداریہ