اپنا بینک غربت میں کمی اور مجموعی قومی پیداوار میں بہتری کے لئے فعال کردار ادا کرے گا، میاں ایم اے شاہدچیئرمین بہترین پالیسیوں اور سکیموں کی بدولت اپنا بینک تیزی سے وسعت پذیر ہے، فاروق عابد تنگ، صدر
پاکستان میں بینکنگ سیکٹر تیزی سے ترقی کرتا ہوا شعبہ ہے جو صنعت، زراعت و لائیو سٹاک، چھوٹے اور درمیانے درجے کی کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ روایتی بینکنگ سیکٹر میں مائیکرو فنانس تیزی سے توسیع پذیر شعبہ ہے، جو عوامی سطح پر ترقی کا انقلاب برپا کر سکتا ہے۔ پاکستان کے مائیکرو فنانس بینکنگ میں اپنا بینک لمیٹڈ کا اضافہ یقینی طور پر ایک مثبت پیشرفت ہے جو ممتاز ترین کاروباری افراد ارو شعبہ بینکنگ کے اعلیٰ ترین ماہرین کے گروپ پر مشتمل ہے۔گزشتہ دِنوں پاکستان کے ممتاز ترین بزنس مین میاں ایم اے شاہد کو اپنا بینک لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بطور چیئرمین منتخب کیا۔میاں ایم اے شاہد پاکستان کے اہم ترین کاروباری گروپ یونائیٹڈ انٹرنیشنل کے چیئرمین بھی ہیں، جنہیں گورنر پنجاب حال ہی میں کاروباری شعبہ میں بہترین خدمات سرانجام دینے کے حوالے سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز چکے ہیں۔ علاوہ ازیں میاں ایم اے شاہد کا شمار مُلک کے نامور ایک سو چیف ایگزیکٹوز کلب میں بھی ہوتا ہے۔ بطور چیئرمین اپنے انتخاب کے بعد میاں ایم اے شاہد نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنا بینک لمیٹڈ کے قیام کا بنیادی مقصد چھوٹی اور درمیانے درجے کی فنانسنگ کو گراس روٹ لیول تک وسیع کرنا ہے تاکہ ہر شخص بلا تفریق پیداوار کے عمل کا حصہ بن کر ملکی ترقی میں اپنا فعال کردار ادا کر سکے۔ خطِ غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے محروم طبقات کو اُن کی صلاحیتوں کے مطابق روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اس کے لئے ہماری بینک انتظامیہ نے زمینی حقائق کے مطابق بہترین پالیسیاں تشکیل دی ہیں۔
میاں ایم اے شاہد نے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ آنے والے وقت میں انشاء اللہ اپنا بینک لمیٹڈ مُلک میں موجود غربت میں کمی اور مجموعی پیداوار میں اضافے کے لئے اپنا فعال اور مثبت کردار کرے، خاص کر ہمارا فوکس دیہی نوجوان، خواتین اور زراعت اور لائیو سٹاک کا شعبہ ہے، کیونکہ دیہی نوجوانوں اور خواتین کو زراعت اور لائیو سٹاک کے حوالے سے اگر قرضہ جات آسان بنیادوں پر فراہم کئے جائیں تو یقینی طور پر مُلک میں زراعت اور لائیو سٹاک کی پیداوار میں بے پناہ اضافہ ممکن ہے، جو حقیقی خوشحالی کا ذریعہ ہو گا۔
اپنا بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر فاروق عابد تنگ انتہائی تجربہ کا اور سینئر ترین بینکار ہیں،جو مختلف بینکوں کے کلیدی عہدوں پر خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں۔ فاروق عابد تنگ نے بتایا کہ ہم نے اپنا بینک لمیٹڈ میں ہر شعبہ زندگی کے افراد کے لئے اُن کی ضروریات اور مارکیٹ کے تقاضوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے مختلف پالیسیاں اور سکیمیں متعارف کروائی ہیں تاکہ قرضہ حاصل کرنے والے افراد مکمل ذہنی اطمینان کے مطابق اپنی پوری صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے کاروبار کو بڑھا کر قومی ترقی کا حصہ بن سکیں۔ خواتین کو برسر روزگار بنانے کے لئے اپنا بینک نے خصوصی سکیمیں متعارف کرائی ہیں اور قرضہ جات پر مارک اپ کی شرح دیگر اداروں سے کم رکھی گئی ہے۔ علاوہ ازیں منافع اکاؤنٹ پر بہترین شرح منافع دی جا رہی ہے، جو دیگر اداروں سے بہت بہتر ہے۔
فاروق عابد تنگ نے بتایا کہ حال ہی میں دبئی میں ہونے والی ایک تقریب میں اپنا مائیکرو فنانس بنک کو پاکستان کے مائیکرو فنانس بینکنگ سیکٹر میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پاکستان کا بیسٹ بنک برائے مائیکرو فنانس کا ایوارڈ دیا گیا جو میں نے ابوظہبی گروپ کے صدر شیخ النیہان بن مبارک سے وصول کیا۔ یہ ایوارڈ یقینی طور پر اپنا بنک کے لئے ایک اعزاز ہے جو مختصر وقت میں صارفین کے ایک بڑے حلقے کا اعتماد حاصل کرنے کی بدولت ہمیں حاصل ہوا ہے جو یقینی طور پر اس بات کا آئینہ دار ہے کہ اپنا بنک نے مارکیٹ کی ضروریات اور صارفین کے لئے آسانی پیدا کرنے والی سہولتیں اور سکیمیں متعارف کروائی ہیں جو اس سے قبل صارفین کو دستیاب نہیں تھیں۔
فاروق عابد تنگ نے کہا کہ اپنا بینک لمیٹڈ کا آپریشنل نیٹ ورک تیزی سے فروغ پذیر ہے جو اِس بات کا بین ثبوت ہے کہ بینک کی پالیسیاں اور دیگر سکیمیں صارفین کی ضرورت کے عین مطابق ہیں۔ مائیکرو فنانس کا شعبہ اہم ترین حیثیت کا حامل ہے اگر اس شعبے کو مزید وسیع اور موثر بنایا جائے تو یقینی طور پر معاشی صورت حال بہتر اور مضبوط ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ الحمد للہ اپنا بینک مختصر عرصہ میں پاکستان کا ایک فعال ترین مائیکرو فنانس بینک بن چکا ہے جس کی شاخیں مُلک کے چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان میں بھی مصروف عمل ہیں۔ بینک انتظامیہ اپنے بورڈ آف ڈائریکٹرز جن میں مُلک کے قابل اور اہم ترین کاروباری افراد شامل ہیں،کی سفارشات کی روشنی میں عوام کی بہتری کے لئے دن رات اپنی انتہائی صلاحیتوں سے مصروف عمل ہے۔
اپنا مائیکرو فنانس بنک لمیٹڈ شیڈول بنکوں کی طرح بینکنگ کی جدید سہولتیں بھی فراہم کر رہا ہے اور چھوٹی اور گھریلو صنعتوں کے قیام اورفروغ کے لیے نہایت آسان شرائط اور کم ترین عرصے میں قرضے فراہم کررہا ہے ۔ یہ پرائیویٹ کمرشل مائیکروفنانس بنک ہے جس کا لائسنس سٹیٹ بنک آف پاکستان نے اپنے مائیکرو فنانس آرڈی ننس 2001ء کے تحت جاری کیا تھا ۔ایک سوال کے جواب میں اپنا بینک کے صدر فاروق عابد تُنگ نے بتایا کہ ابتدائی طور پر اس بنک نے کراچی میں آپریشنز شروع کیا پھر اندرون سندھ نیٹ ورک قائم کیا ۔ا س بنک کا بنیادی مقصد معاشرے کے پسے ہوئے اور بے روزگار طبقے کو کاروباری شعور فراہم کرکے کم سے کم مارک اپ ریٹ پر ان میں کاروباری دنیا میں کامیابی سے قدم رکھنے کی صلاحیت اور حوصلہ پیدا کرنا ہے ۔اپنا مائیکرو فنانس بنک لمیٹڈ نہ صرف زرعی شعبے ، دیہی مارکیٹ سسٹم کی ترقی (جس میں زرعی شعبے کے تمام پیداواری عوامل شامل ہیں ) بلکہ گھروں کی تعمیر کے لیے بھی قرض کی سہولت فراہم کرتا ہے ۔اپنی بچت سکیموں کی بدولت ہر سطح پر بچت کو رواج دینے کی جستجو میں بھی مصروف عمل ہے ۔جبکہ اپنا مائیکرو فنانس بنک کی برانچیں کراچی ریجن میں 13 ، سندھ ریجن میں17، بلوچستان ریجن میں 1 ، پنجاب ریجن میں61، خیبرپختوانخواہ میں 11اور گلگت بلتستان میں دو برانچیں عوام الناس کو بینکنگ کی جدید سہولتیں فراہم کررہی ہیں ۔ اگر یہ کہاجائے تو غلط نہ ہوگا کہ انتہائی مختصر عرصے میں اپنا مائیکرو فنانس بنک نے نہ صرف اپنا نیٹ ورک پورے پاکستان میں کامیابی سے پھیلایا ہے بلکہ مالیاتی مارکیٹ میں اپنے وجود کو خوب منوایا بھی ہے ۔ جس کا منہ بولتا ثبوت بیسٹ مائیکرو فنانس بنک آف دی ائیر کا ایوارڈ ہے ۔ اپنا مائیکرو فنانس بنک کی شاندار کارکردگی اور عوام الناس کے لیے بہترین اسکمیوں کی بنا پر یہ بنک بہت جلد پاکستان کے بڑے مالیاتی اداروں میں اپنا نام لکھوانے میں کامیاب ہوجائے گا ۔ ان شااللہ
فاروق عابد تنگ نے حال ہی میں سبکدوش ہونے والے چیئرمین قمر زمان کی خدمات کو شاندار انداز میں سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی مشاورت اور رہنمائی ہمیں آئندہ بھی حاصل رہے گی اور امید ظاہر کی کہ نومنتخب چیئرمین میاں ایم اے شاہد اپنے وسیع تجربے اور بہترین وژن کی بدولت بینک کی ترقی میں اہم ترین کردار ادا کریں گے۔