چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو قرضوں کی فراہمی کا حجم 298ارب ہوگیا

چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو قرضوں کی فراہمی کا حجم 298ارب ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(آن لائن)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں پر سہ ماہی رپورٹ جاری کردی، جون کے اختتام پر اسمال اینڈ میڈم انٹرپرائز کو فراہم کئے گئے قرضوں کا حجم 298 ارب ہوگیا۔اسٹیٹ بینک کی سہ ماہی رپورٹ کے مطابق اپریل سے جون کے درمیان چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو 13 ارب 94 کروڑ روپے کی قرض دیا گیا، جس کے بعدایس ایم ای سیکٹر کے مجموعی قرضے کا حجم 298 ارب روپے ہوگیا ہے۔ایس ایم ای سیکٹر کی مجموعی قرض میں 66 فیصد روزمرہ کی مالی ضروریات پوری کرنے، 23 فیصد اثاثوں میں سرمایہ کار ی اور 11 فیصد تجارتی فنانسنگ کی مد میں فراہم کئے گئے۔رپورٹ کے مطابق اسمال اینڈ میڈیم انٹر پرائز سیکٹر میں غیرفعال قرضوں کی شرح 27 فیصد ہے

مزید :

کامرس -