ایل ٹی یو اور آر ٹی یو دفاتر صبح9 سے رات 8 بجے تک کھلے رکھنے کی ہدایت
اسلام آباد(آن لائن)ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے ،ٹیکس اور ڈیوٹی جمع کرنے کے لئے تمام ایل ٹی یو اور آر ٹی یو 31 اکتوبر کو صبح9 بجے سے رات 8 بجے تک کھلے رکھنے کی ہدایت کردی، کراچی انکم ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے انکم ٹیکس رٹرن کی آخری تاریخ میں اضافے کا مطالبہ کردیا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تمام لارج ٹیکس یونٹ اور ریجنل ٹیکس دفاتر کو ہدایت کی کہ پیر 31 اکتوبر 2016 کو دفاتر کے اوقات کار میں اضافہ کردیاہے۔ دفاتر انکم ٹیکس گوشوارے ،ٹیکس اور ڈیوٹی وصول کرنے کے لئے 31 اکتوبر کو صبح 9 بجے سے رات 8 بجے تک سہولت فراہم کریں گے ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر مقرر کی ہے۔دوسری جانب کراچی انکم ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے چیئرمین ایف بی آر کو خط لکھا ہے کہ ان لائن سسٹم سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔مسائل کی وجہ سے بہت کم انکم ٹیکس گوشوار جمع ہوسکیں گے۔ اس کی وجہ سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع کی جائے ۔