آملہ کے پودوں کی بذریعہ ٹی بڈنگ پیوند کاری 31 اکتوبر تک مکمل کرنے کی ہدایت

آملہ کے پودوں کی بذریعہ ٹی بڈنگ پیوند کاری 31 اکتوبر تک مکمل کرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (این این آئی)زرعی ماہرین نے آملہ کی کاشت فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ کاشتکار آملہ کی کاشت جلد از جلد مکمل کرلیں تاکہ اچھی پیداوار کاحصول ممکن ہو سکے۔ ترجمان نے کہاکہ آملہ کاپھل طبی نقطہ نظر سے بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس کے پھل میں وافر مقدار میں وٹامن سی پایا جاتاہے ٗ اس کا مربہ دل ، دماغ ، بصار ت کیلئے بھی انتہائی مفید ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ آملہ کا درخت خوبصورت اور درمیانے قدکا ہوتاہے جس پر گول بیر کی طرح پھل لگتاہے ۔

انہوں نے کہاکہ آملہ کے پودے اکتوبر میں بذریعہ ٹی بڈنگ پیوند کئے جاتے ہیں اور نئے پودے لگانے کا عمل بھی 31اکتوبرتک مکمل کرلیاجاتاہے ۔ انہوں نے بتایاکہ آملہ کی کاشت ریتلی میرا اور بہتر نکاس والی زمین میں کی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں مزید معلومات ، مشاورت ، رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔

مزید :

کامرس -