یونائٹیڈ بزنس گروپ کے الیکشن آفس کا افتتاح آج ہوگا
کراچی(اکنامک رپورٹر)ایف پی سی سی آئی میں الیکشن کے حوالے سے برسراقتدار یونائٹیڈ بزنس گروپ (یوبی جی) کے الیکشن آفس کا افتتاح پیر31دسمبر کو دوپہرایک بجے ہوگا۔یوبی جی کے ترجمان گلزار فیروز کے مطابق یو بی جی نے اپنا الیکشن آفس شاہراہ فیصل پر ڈیوٹی فری شاپ کے برابرگوہرگروپ آف کمپنیز کے گوہر چیمبر میں قائم کیا ہے۔افتتاحی تقریب میں فیڈریشن میںیونائٹیڈ بزنس گروپ کے صدارتی امیدوارزبیرطفیل، یو بی جی ساؤتھ زون گروپ کے چیئرمین اور ایف پی سی سی آئی کے سینئرنائب صدر خالدتواب،ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر حنیف گوہر ،مرزااختیار بیگ،عبدالسمیع خان اور دیگر رہنما شریک ہونگے اور اس موقع پر میڈیا کوبریفنگ بھی دی جائے گی۔