چیمبرزاور ایسوسی ایشنز کو آڈٹ رپورٹس اور مالی حسابات کی تفصیلات جمع کرانے کا حکم

چیمبرزاور ایسوسی ایشنز کو آڈٹ رپورٹس اور مالی حسابات کی تفصیلات جمع کرانے ...

اسلام آباد(آن لائن)وزارت تجارت کے ذیلی ادارہ ڈی جی ٹی او نے ایف پی سی سی آئی سمیت ملک بھر کے تمام چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ایسوسی ایشنز کو دسمبر تک اپنی آڈٹ رپورٹس اور مالی حسابات کی تفصیلات جمع کرانے کا حکم دے دیا جبکہ اسلام آباد چیمبر کی طرف سے ووٹرز لسٹ جاری نہ کرنے پر کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیل کے مطابق اس وقت ملک بھر میں 50چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ہیں، 11ویمن چیمبرز، 8 اسمال چیمبرز،7 جوائنٹ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری، 122آل پاکستان ٹریڈ آرگنائزیشن اور 8 ٹاؤن ایسوسی ایشنز ہیں،رولز کے تحت ہر ٹریڈ آرگنائزیشن قیام کے 1سال کے اندر ویب سائٹ قائم کرکے عہدیداروں، ایگزیکٹو کمیٹی ممبرز، مینجمنٹ اور ممبرز آف جنرل باڈی کی لسٹ اور رابطہ نمبر، آئندہ کے منصوبے، ویڑن، ایگزیکٹو کمیٹیوں کے اجلاس و منٹس، الیکشن کا شیڈول، ووٹرز لسٹ اور الیکشن نتائج کی تفصیلات جاری کرنے کی پابند ہے۔ڈی جی ٹی او نے ایف پی سی سی آئی سمیت ملک بھر کے تمام چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ایسوسی ایشنز کو دسمبر تک اپنی آڈٹ رپورٹس اور مالی حسابات کی تفصیلات جمع کرانے کا حکم دے دیا اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے ووٹرز لسٹ جاری نہ کرنے پر کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

، آڈٹ رپورٹس اور مالی حسابات جمع نہ کرانے والی تنظیموں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی، اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ویب سائٹ پر کوئی ووٹر لسٹ اور منٹس آف میٹنگ ابھی تک جاری نہیں کیے گئے جس کے خلاف اپوزیشن نے احتجاج کیا ہے۔

مزید : کامرس