نوجوان ملکی اثاثہ ہیں اپنے آپ کو ہنر مند بنائیں، راجہ عامر اقبال

نوجوان ملکی اثاثہ ہیں اپنے آپ کو ہنر مند بنائیں، راجہ عامر اقبال

راولپنڈی ( کامرس ڈیسک)راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر راجہ عامر اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں نوجوان کل آبادی کا ساٹھ فیصد ہیں تعلیم کے ساتھ ساتھ فنی و پیشہ ورانہ تربیت کے لیے انہیں اپنے آپ کو تیار کرنا ہوگا، پاکستانی معشیت کا شمار ابھرتی ہوئی معیشتوں میں ہوتا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمارے نوجوان ہنرمند افرادی قوت بنیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنکل ٹریننگ کمیشن کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا صدر راولپنڈی چیمبر راجہ عامر اقبال نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تناظر میں ہنر مند افرادی قوت کی اہمیت اور بڑھ گئی ہے چھوٹی مشینری، الیکٹرک، مکینکل او ر سول انجنیئرنگ کے ساتھ ساتھ ویلڈنگ، ٹیکسٹائل اور فیشن ڈیزائنگ کے شعبے میں ہنر مند افراد کی کمی ہے انہوں نے نیوٹیک کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ نیوٹیک نوجوانوں کو ہنرمندی سیکھانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے صدر راولپنڈی چیمبر نے کہا کہ پوٹھوار ریجن میں ہنرمند افرادی قوت کی کمی ہے ہماری کوشش ہے کہ سی پیک کے تحت راولپنڈی ریجن میں انڈسٹریل زون کو توسیع دی جائے آر سی سی آئی انڈسٹریل اسٹیٹ میں تیزی کے ساتھ یونٹس لگ رہے ہیں فارما سوئٹیکل، ماربل اور پلاسٹک کی صنعت میں ہنرمند افرادی قوت کو کھپایا جا سکتا ہے صدر چیمبر نے کہا کہ ہنر مند افرادی قوت کے بغیر ترقی حاصل کرنا نا ممکن ہے سی پیک جیسے بڑے منصوبوں سے حقیقی معنوں میں استفادہ صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب مقامی انڈسٹری میں مقامی ہنرمند نوجوان کام کر رہے ہوں۔انہوں نے کہا کہ فنی و پیشہ ورانہ تربیت کے لیے چیمبر راہنمائی اور تعاون کرے گا سمینار، ورکشاپس کے انعقاد کے لیے نیوٹیک کے ساتھ مل کر کام کیا جا سکتا ہے

مزید : کامرس