واکس ویگن کا مستقبل میں مزید دس ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان

واکس ویگن کا مستقبل میں مزید دس ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فرینکفرٹ (اے پی پی) جرمنی کی کارساز کمپنی واکس ویگن نے مستقبل میں مزید دس ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیزل گیٹ سکینڈل کی شکار واکس ویگن کے حکام نے الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کے منصوبے پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیاہے جس کے باعث آئندہ چند سالوں میں 10ہزار ملازمین کو فارغ کیا جاسکتاہے ۔


واکس ویگن کے انسانی وسائل کے شعبے کے سربراہ کارل ہینز بلیسنگ زی ٹونگ نے اپنے ایک بیان میں آئندہ چند برسوں میں ہزاروں ملازمین کو فارغ کرنے کے منصوبے کی اطلاعات کی تصدیق کی ہے ۔

مزید :

کامرس -