نیوٹیک کے زیر اہتمام تربیت یافتہ مرد و خواتین ٹرینیز کے درمیان ہنر مندی کا مقابلہ

نیوٹیک کے زیر اہتمام تربیت یافتہ مرد و خواتین ٹرینیز کے درمیان ہنر مندی کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( کامرس ڈیسک)نیوٹیک کو ملک کے اندر اورملک کے باہر سے ہنر مند افراد کیلئے ہزاروں کی تعداد میں ملازمتوں کی ڈمانڈز آرہی ہیں ۔ ہنر سیکھنے والے نوجوان ڈاکٹرز اور انجینئرز سے زیادہ پیسے کمائیں گے اور کوئی بھی ہنر مند بے روزگار نہیں رہے گا۔ان خیالات کا اظہار نیوٹیک کے سربراہ ذوالفقار احمد چیمہ نے پرائم منسٹر یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام (فیز- III) کے تحت تربیت مکمل کرنے والے نوجوانوں کے مابین سکلز کمپیٹشن کی تقریبِ انعامات سے خطاب کرتے ہوئے ڈان باسکو ٹیکنیکل اینڈ یوتھ سنٹر لاہور میں کیا۔اس تقریب میں بڑی تعداد میں صنعتکاروں، منتخب نمائندوں، تربیتی اداروں کے سربراہوں اور نوجوان طلباو طالبات نے شرکت کی۔ذوالفقار احمد چیمہ نے بتایاکہ ماہ نومبر میں صوباےئی سطح پر مقابلہ جات ہوں گے اور ہر ٹریڈ میں اوّل آنے والے کو 75ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کہا 2017سے نیوٹیک سالانہ ایک لاکھ نوجوانوں کو فنّی تربیت فراہم کرے گا۔اس تربیت کے بعد کاروبار شروع کرنے والے خواہش مند نوجوانوں کو ’’پرائم منسٹر یوتھ لون سکیم‘‘ کے تحت بلا سود قرضہ بھی فراہم کیا جائے گا۔ہنر مندی کے مقابلہ جات کے سلسلے میں نیوٹیک نے پنجاب کو06ریجن میں تقسیم کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں لاہور اور ساہیوال ڈویژن کے 27اداروں نے شرکت کی۔ڈان باسکو ٹیکنیکل اینڈ یوتھ سنٹر مین منعقد ہونے والے اس ہنرمندی کے مقابلے میں کل 280طلباء و طالبات ہنر کا مظاہرہ کیا۔ہر ٹریڈ میں پوزیشن حاصل کرنے والے نوجوانوں کے درمیان ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ نے انعامات تقسیم کئے۔کمپیوٹر گرافکس کے ٹریڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی معذور طالبہ قُرۃ العین کو ایگزیکٹو ڈائریکٹرنیوٹیک نے خاص طور پر اسٹیج سے اُتر کر انعام دیااور طالبہ کی حوصلہ کی۔ان مقابلوں میں پہلی پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں سول سروئیر میں غلام علی، آٹوکیڈ میں امجد علی، پلمبنگ میں ناصر سیموئیل، ڈریس میکنگ میں سلمیٰ برکت، پروفیشنل کوکنگ میں زین الدین، کمپیوٹر گرافکس میں محمد شکیل، ڈی آئی ٹی میں حافظ ارسلان، ویلڈنگ میں مہربان صفدر، الیکٹریشن میں فہیم احمد ور بیوٹیشن میں آمنہ لیاقت شامل ہیں۔تقریب میں سکل ورکرز نے سٹال بھی لگائے اور اپنے فن کا مظاہرہ بھی کیا۔صنعتکاروں نے نوجوانوں کے کام کو سراہااور ان کو روزگار کی پیشکش کی۔

مزید :

کامرس -