تاجکستان میں 4ارب ڈالر مالیت کے متنازعہ ڈیم روگون کی تعمیر کا کام شروع

تاجکستان میں 4ارب ڈالر مالیت کے متنازعہ ڈیم روگون کی تعمیر کا کام شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دوشنبے (اے پی پی) تاجکستان میں 4ارب ڈالر مالیت کے متنازعہ ڈیم روگون کی تعمیر کا کام شروع کر دیا ہے ۔ مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ڈیم کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب دارالحکومت دوشنبے سے ایک سو کلو میٹر کے فاصلے پر روگون میں ہوئی۔ جس میں سابق صدر ایمام علی رحمانوف نے بھی شرکت کی ۔ رپورٹ کے مطابق سابق صدر نے ڈیم کا سنگ بنیاد رکھا، وہاں کافی وقت گزارا اور دریائے واکش کو بند کرنے کیلئے جاری کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ڈیم کے سنگ بنیاد کو سال کی سب سے بڑی کامیابی قرار دیا۔
سابق صدر نے ڈیم کے بارے میں ہمسایہ ممالک کے تحفظات کا ذکر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ تاجکستان ہمسایہ اقوام کو پانی سے محروم نہیں کرے گا۔ یاد رہے کہ ازبکستان نے روگون ڈیم کے منصوبے کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔

مزید :

کامرس -