حسد ایسا مرض ہے جس سے دوسرے کا نہیں بلکہ خود اپنا ہی نقصان ہوتا ہے‘ صبا قمر

حسد ایسا مرض ہے جس سے دوسرے کا نہیں بلکہ خود اپنا ہی نقصان ہوتا ہے‘ صبا قمر
 حسد ایسا مرض ہے جس سے دوسرے کا نہیں بلکہ خود اپنا ہی نقصان ہوتا ہے‘ صبا قمر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( این این آئی) نامور اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ ہمیشہ خوش رہتی ہوں اور مجھے ہنستے چہرے اچھے لگتے ہیں ،حسد ایسا مرض ہے جس سے کسی دوسرے کا نہیں بلکہ خود انسان اپنا نقصان کرتا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ مجھے اتنی شہرت ملے گی جس پر میں اوپر والے کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسان کو مایوس ہونے کی بجائے محنت کرنی چاہیے کیونکہ مایوسی انسان کو اندر سے توڑ دیتی ہے لیکن جب آپ اپنی ناکامی کو تسلیم کر کے آگے بڑھنے کی ٹھان لیں تو دنیا کی کوئی طاقت آپ کے راستے کی رکاوٹ نہیں بن سکتی ۔ صبا قمر نے کہا کہ ہمیشہ خوش رہتی ہوں اور مجھے ایسے ہی لوگ پسند ہیں ۔ کبھی کسی سے حسد نہیں کیا کیونکہ اس سے کسی دوسرے کا کچھ نہیں جاتا بلکہ خود انسان کی اپنی شخصیت کے منفی پہلو سامنے آتے ہیں۔

مزید :

کلچر -