کہانی پسند نہ آنے پر اداکارہ انعم فیاض کا فلم میں کام سے انکار

کہانی پسند نہ آنے پر اداکارہ انعم فیاض کا فلم میں کام سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)کہانی پسند نہ آنے پر اداکارہ انعم فیاض نے فلم میں کام سے انکار کردیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ انعم فیاض کو کراچی کے ایک نئے پروڈیوسر نے اپنی فلم میں کام کی پیشکش کی تھی لیکن جب انعم فیاض کو کہانی بتائی گئی تو انہوں نے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ کہانی میں کوئی نئی بات نہیں ہے۔میں کسی بہت ہی اچھی کہانی فلم والی فلم میں کام کروں گی۔انعم فیاض کا مزید کہنا ہے مجھے فلموں کی بے شمار آفرز ہیں تاہم میں جلدبازی میں کوئی بھی فیصلہ نہیں کروں گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان دنوں آن ائر سیریل’’نہ دل دیتی‘‘کو بہت پسند کیا جارہا ہے جس کے ڈائریکٹر اشعر اصغر ہیں اور اس کی کاسٹ میں انوشے عباسی،حنان صمید،ہمایوں اشرف،حسن سومرو،کرن تعبیر،زی کیو اور صبا حمید شامل ہیں۔انعم فیاض نے مزید بتایا کہ کچھ عرصہ پہلے میں نے لاہور میں ڈائریکٹر کاشف نثارکے ساتھ ایک سیریل کی تھی جو جلد ہی آن ائیرہوگی۔

مزید :

کلچر -