سوئی گیس کمپنی کا 50ہزار سے زائد خراب میٹر تبدیل کرنے کیلئے پلان مرتب

سوئی گیس کمپنی کا 50ہزار سے زائد خراب میٹر تبدیل کرنے کیلئے پلان مرتب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(لیاقت کھرل) سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن نے شہر میں اوور بلنگ کی شکایت کو کم کرنے اور مطلوبہ معیار سے زیادہ تیز رو اور سست رو گیس کے میٹروں کو مرحلہ وار تبدیل کرنے کا پلان ترتیب دے دیا ہے جس میں لاہور کے صارفین کے پچاس ہزار سے زائد گیس میٹروں کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔ اور اس میں گیس کمپنی کی سروئے ٹیموں ، میٹر ریڈرو اور یو ایف جی کی ٹیموں کی رپورٹس پر باقاعدہ عمل اور مرحلہ وار گیس میٹروں کو تبدیل کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے، جس میں ہر ماہ 6 ہزار سے 8 ہزار میٹر تبدیل کیے جائیں گے۔ سوئی گیس کمپنی لاہور ریجن کے نئے جی ایم قیصر مسعود نے چیف انجینئر عمران الطاف ساہی کی نگرانی میں ڈی آر ڈی شعبہ کی ٹیموں کو ٹاسک دے دیا اور شہر کو 9 مختلف زونوں میں تبدیل کر کے اووربلنگ کا موجب بننے والے گیس کے میٹروں کو تبدیل کرنے کے لئے اضافی میٹروں کی کھیپ دے دی ہے۔ ’’پاکستان‘‘ کو گیس کمپنی لاہور ریجن کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سوئی گیس کمپنی لاہور ریجن کے تعینات ہونے والے نئے جی ایم قیصر مسعود نے اووربلنگ کا نوٹس لیا ہے اور اووربلنگ کا موجب بننے والے گیس کے کئی سال پرانے، خستہ حال،تیز رو اور سست رو گیس کے میٹروں کو تبدیل کرنے کا حکم دیا ہے اور اس میں شہر کو 9 زونو میں تبدیل کر کے خراب میٹروں کو تبدیل کرنے کے لئے، ڈی آر ڈی کے شعبہ کی ٹیموں کو ٹاسک دے دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ جی ایم سوئی گیس کمپنی قیصر مسعود کے حکم پر شہر کو گیس کے خراب اور خستہ حال ، کئی سال پرانے اور رُک رُک کر چلنے والے گیس میٹروں سے پاک کیا جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ برق رفتار گیس میٹرو کو تبدیل کیا جائے گا، جس کے لئے ٹیموں نے خراب میٹروں کو تبدیل کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جس میں روزانہ کی بنیاد پر 300 سے 400 گیس کے میٹرز تبدیل کیے جا رہے ہیں اور اس سلسلہ میں پوش علاقوں کے ساتھ ساتھ گنجان آبادیوں میں بھی گیس کے جدید میٹرتبدیل کئے جائیں گیہ۔ سوئی گیس کمپنی لاہور ریجن کے جی ایم قیصر مسعود نے اس حوالے سے بتایا کہ اس پلان سے اوور بلنگ کی شکایات میں کمی واقع ہو گی۔ صارفین کو اضافی بل کی بجائے استعمال کے مطابق بل آئے گا، جس میں موسم سرما کے شروع ہونے س پہلے ہی زائد بلنگ کا موجب بننے والے گیس میٹروں کو تبدیل کر دیا ائے گا جس کے لئے ٹیموں کو ٹاسک دے دیا گیا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر ہنگامی بنیاددوں پر خراب اور خستہ حال اور پرانے میٹروں کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔