اب جمہوریت پٹڑی سے اتری تو ذمہ دار عمران خان ہوں گے،ڈاکٹر سعید
لاہور(نمائندہ خصوصی )پاکستان مسلم لیگ(فنکشنل) پنجاب کے نائب صدر ڈاکٹر ملک محمد سعید نے کہا ہے کہ سیاست میں اقدام کی بجائے، سیاسی سنجیدگی او ربالغ نظری کا ثبوت دیا جائے۔ خدانخواستہ اب جمہوریت پٹڑی سے اتری تو ذمہ دار عمران خان ہوں گے، جو اپنی ہٹ دھرمی اور انا پر ڈٹے ہوئے ہیں،اسلام آباد بند کرنے کا کوئی جواز نہیں اپنا پر امن احتجاج کریں جو ان کا آئینی حق ہے۔ان خیالات کا اظہار کارکنوں سے گفتگو میں انہوں نے کیا۔انہوں نے کہا کہ سیاسی مسائل کو سیاسی انداز سے حل کرنا چاہیے۔ جس نے بھی طاقت کے استعمال کا مشورہ دیا ہے، وہ حکمرانوں کا خیر خواہ نہیں ہوسکتا۔ جمہوری ملک میں سیاسی کارکنوں پر پولیس کا تشدد اور سیاسی رہنماوں کا گھیراو نیک شگون نہیں، افراتفری حکومتوں کے حق میں کبھی نہیں رہی۔ طاقت کے استعمال سے انارکی پھیلے گی۔ خدانخواستہ وفاقی دارالحکومت کے حالات خراب ہوگئے تو ملک میں گورننس کہا ں رہے گی؟ اپوزیشن کے جلسوں کو انا کا مسئلہ نہیں بنانا چاہیے۔