حکومت کارکنوں کو گرفتار کرنے سے بازر ہے ورنہ ذمہ دار ن لیگ ہوگی، عمر کسانہ

حکومت کارکنوں کو گرفتار کرنے سے بازر ہے ورنہ ذمہ دار ن لیگ ہوگی، عمر کسانہ

لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہور کے رہنما عمر کسانہ نے کہا ہے کہ حکومت ہمارے انصاف کے کارکنوں کو گرفتار کرنے سے بازر ہے ورنہ حالات خراب ہونے کی ذمہ دارن لیگ ہو گی ۔احتجاج کرنا ہمارا آئینی حق ہے اس میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی ۔ن لیگ نے اپنی حکومت بچانے کے لیے پرویز رشید کو قربانی کا بکر ا بنا دیا ہے جبکہ اصل ملزم کوئی اور تھے جنکو بچا لیا گیا ۔تاہم ہم واضح کر دینا چاہتے کہ تحریک انصاف اور عوام صرف نواز شریف کی قربانی کے بعد ہی چین سے بیٹھیں گے۔اپنے ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکن 2نومبر کو ہرحال میں اسلام آباد پہنچیں گے حکومت کنٹینرز لگاکر پی ٹی آئی کے ٹائیگرز کا راستہ نہیں روک سکتی ۔حکومت احتجاج کو روکنے کے لیے گھٹیا ہتھکنڈوں کا استعمال کر رہی ہے اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے علاوہ اعلی قیادت کو بھی دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ اگر اسلام آباد جانے کی کوشش کی تو انکو گرفتا ر کر لیا جائے گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1