عمران خان کی قیادت میں حقیقی انقلاب لا کر رہیں گے، یاسر گیلانی

عمران خان کی قیادت میں حقیقی انقلاب لا کر رہیں گے، یاسر گیلانی

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے کرپشن میں ہٹ دھرمیوں کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں لیکن عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف حقیقی انقلاب لا کر رہے گی۔ تحریک انصاف جاگیردارانہ، سرمایہ دارانہ نظام اور کلونیل ریاست کے ڈھانچے کا متبادل نظام پیش کرے گی جو سٹیٹس کو توڑکر فلاحی ریاست کی جانب گامزن ہو پاکستان تحریکِ انصاف کی سیاسی جدوجہد سے ایک نئے پاکستان کا ظہور ہو گا۔ کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے غریب آدمی کو تسلیوں اور وعدوں کے سوا کچھ نہیں دیا‘ تحریک انصاف اسلام آباد میں عوامی امنگوں کے مطابق کرپشن کے خلاف عالیشان دھرنا دے گی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے نااہلیوں اور ناکامیوں کے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں، تحریک انصاف کی ریلیوں اور دھرنوں نے حکمرانوں کے ایوانوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1