جماعت اہلحدیث کا میزائل حملے کو ناکام بنانے پر سعودی حکومت کو خراج تحسین

جماعت اہلحدیث کا میزائل حملے کو ناکام بنانے پر سعودی حکومت کو خراج تحسین

لاہور(نمائندہ خصوصی )جماعت اہلحدیث پاکستان نے مکہ مکرمہ پر میزائل کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس میزائل حملے کو ناکام بنانے پر سعودی حکومت کو خراج تحسین پیش کیا،اس حملے پر مسلمانوں میں تشویش اور غم و غصے کی لہر دوڑگئی ہے، ہر مسلمان اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مسلمان مکہ اور مدینہ کیخلاف کوئی جملہ برداشت کرنے کو تیار نہیں ہے،مسلمانوں کامکہ اور مدینہ سے قلبی اور ایمانی تعلق ہے اور ہر گزرتے لمحہ کے ساتھ یہ تعلق مضبوط ہورہا ہے، اس حملے کے پیچھے بڑی گہری سازش ہے اس سازش تک پہنچناعالم اسلام کیے حکمرانوں کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے پا کستا نی عوام کے علمی ،ایمانی ،روحانی اور قلبی تعلق ہے انہوں نے کہا کہ حر مین شریفین کے خلاف کوئی بات برداشت نہیں کی جا ئے گی، عالم اسلام کو اس حساس معاملے پر دوٹوک مؤقف دے دینا چاہیے انہوں نے کہاکہ ، حرمین شریفین کے تحفظ کے لئے مسلمان ہر قر بانی دینے کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1