حوثی قبیلے نے مکہ مکرمہ پر میزائل حملہ کر کے عالم اسلام کو چیلنج دیا ہے، مولانا محمد امجد
لاہور(نمائندہ خصوصی )اسلام اور وطن کے تحفظ کے لئے ہرقربانی دینے کے لئے مسلمان تیار ہے ،مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی حفاظت کے لئے عالم اسلام کو جمع کر نے کے لیئے حکومت کردار ادا کرے اور حوثی قبیلے کو مشترکہ وار ننگ دے ،حوثی قبیلے نے مکہ مکرمہ پر میزائل حملہ کر کے عالم اسلام کو چیلنج دیا ہے مسلمان مکہ اور مدینہ کیخلاف کوئی جملہ سننے کو تیار نہیں ہے ان خیالات کا اظہار جے یو آئی کے قائم مقام سیکر ٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے کوٹ خواجہ سعید میں جمعیت علماء اسلام شالیمار ٹاؤن کے زیر اہتمام تحفظ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا کانفرنس سے حافظ محمد قاسم ،حافظ غضنفر عزیز ،حافظ اخلاق احمد ، حافظ رانا محمد عثمان ،حافظ منیر احمد ،اسامہ اجمل،حافظ مطیع اللہ بٹنی ،قاری محمد عظیم ریاض،پروفیسر افتخار،حافظ احسن ریاض،حافظ عبد الرحمن اور دیگر نے بھی خطاب کیا مولانا محمد امجد خان اور حافظ محمد قاسم اور دیگر نے کہاکہ عالم اسلام کے خلاف سازشوں کا جال وسیع تر کیا جا رہاہے اب نشانہ مکہ اور مدینہ کو بنا یاجا رہاہے لیکن مکہ اور مدینہ کو نشانہ بنانے والے خدا کے نشانے پر اجائیں گے اور وہ ہاتھی والوں کے انجام کو پڑھیں انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کامکہ اور مدینہ سے قلبی تعلق ہے یہ تعلق ایمان بھی ہے انہوں نے کہاکہ حرمین شریفین کے تحفظ کے لیئے مسلمان ہر قر بانی دینے کے لیئے ہر وقت تیار ہیں مولانا محمد امجد خان نے کہا کہ سی پیک کے منصوبے کے خلاف سازشیں عروج پر ہیں جن کاڈٹ کر مقابلہ کر نے کی ضرورت ہے اور قومی مفاد کے لیئے تمام سیا سی ومذہبی جماعتوں کو اپنااپنا کردار ادا کر نا ہو گا انہوں نے کہا کہ پا کستان کے نظریاتی اور جغرافیائی سر حدات کے تحفظ کے لیئے علماء عوام اور دینی مدارس کے لاکھوں طلباء بڑی سے بڑی قر بانی دینے کے لیئے ہر وقت تیار ہیں انہوں نے کہاکہ نے کہا کہ 73ء کے آئین پر درآمد اس وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ اسلام وطن اور ترقی کیخلاف ہر سازش کا جے یو آئی اور عوام ڈٹ کر مقابلہ کرے گی ۔