حکمران آصف علی زرداری کے پانچ سالہ طرز حکمرانی سے کچھ سیکھیں،فیصل میر

حکمران آصف علی زرداری کے پانچ سالہ طرز حکمرانی سے کچھ سیکھیں،فیصل میر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سابق سیکرٹری اطلاعات فیصل میر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سالہا سال سے پاکستان کے عوام پر حکمرانی کررہی ہے لیکن ابھی بھی اس جماعت کو حکمرانی کرنا نہیں آیا ہے اس جماعت کو چاہئے کہ وہ سابق صدر مملکت اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کے پانچ سالہ طرز حکمرانی سے سبق سیکھیں کہ جن کے دور حکومت میں بھی پاکستان عوامی تحریک نے اسلام آباد میں دھرنا دیا تھا لیکن ہم نے اس وقت اسلام آباد کو نہ تو بند ہونے دیا تھا نہ ہی کسی کے خلاف کوئی آنسو گیس یا لاٹھی چارج کیا تھا بلکہ مظاہرین کو جمہوری طرز حکمرانی کی مثال قائم کرتے ہوئے سہولیات بھی فراہم کی تھیں اور پھر ان سے کامیاب مذاکرت کرکے انہیں پرامن طریقے سے واپس بھیج دیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ آج عوام کو پیپلز پارٹی کا بہترین دور حکومت یاد آرہا ہے جس میں ملک بھر میں کسی بھی سیاسی جماعت کے کارکن کے خلاف نہ تو مقدمہ قائم کیا گیا تھا نہ ہی کسی کو سیاسی قیدی بنایا گیا تھا ہماری حکومت نے سب کی جمہوری سیاسی آزادی کے حق کو تسلیم کیا تھا لیکن آج (ن) لیگ بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے اور کنٹینرز لگا کر عوام کو پریشان کیا جارہا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔