پرویزرشید کو ہٹانا کافی نہیں اصل سازش کرنیوا لوں کو بھی بے نقاب کیا جائے، فرخ جاوید

پرویزرشید کو ہٹانا کافی نہیں اصل سازش کرنیوا لوں کو بھی بے نقاب کیا جائے، ...

لاہور(نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکریٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے اداروں کوبدنام کرنے پرصرف پرویزرشید کووزارت سے ہٹانا کافی نہیں اصل سازش کرنیوالے میرجعفر اورمیرصادق کو بھی بے نقاب کیا جائے اورانہیں ہتھکڑیاں لگا کرسخت سے سخت سزائیں دلوائی جائیں تاکہ آئندہ کوئی ایسی جرات نہ کرسکے۔انہوں نے کہا کہ کشمیرمیں نریندرمودی نہتے کشمیریوں پرپیلٹ گن اورپاکستان میں نوازشریف حکومت نہتے کارکنوں پرآنسو گیس کی شیلنگ ،لاٹھیاں اورقوم کی بیٹیوں کوتھپڑمارے جارہے ہیں ،شاہی خاندان نے وزیراعظم کواحتساب سے بچانے کیلئے ظلم کی انتہا کردی ہے۔انہوں نے کہ اصل معرکہ دونومبرکوشروع ہوگااوروزیراعظم کے استعفے تک پیچھے نہیں ہٹیں گے، عمران خان کی للکارسے حکومتی درباریوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں اورتخت اسلام آباد اورتخت لاہورلرزرہا ہے اورکرپشن زدہ حکومت اپنی آخری سانس لے رہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1