امن احتجاج کرنا ہر سیاسی جماعت کا آئینی و قانونی حق ہے، میاں ایوب

امن احتجاج کرنا ہر سیاسی جماعت کا آئینی و قانونی حق ہے، میاں ایوب

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج کرنے والے سیاسی کارکنوں کی گرفتار ی اور ان پر لاٹھی چارج کرنا کسی بھی طرح سے کوئی اچھا عمل نہیں ہے پر امن احتجاج کرنا ہر سیاسی جماعت کا آئینی و قانونی حق ہے ا س طرح سے حکومت پانامہ لیکس سے عوام کی توجہ نہیں ہٹا سکتی نہ ہی اپنی کرپشن پر پڑدہ ڈال سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کو جن چار نکات پر عمل کرنے کا مشورہ دیا ہے حکومت کے پاس ابھی بھی وقت ہے کہ وہ ان نکات پر عمل درآمد شروع کر لے وگرنہ پیپلز پارٹی بھی میدان میں نکل آئے گی جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک کی سلامتی اور بقاء کے لیے قیام پاکستان سے لیکر آج تک جدوجہدکی ہے اور آگے بھی کرتی رہے گی حکمرانوں کو ہش کے ناخن لینا ہوں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1