ایل ڈی اے میں ریکارڈ مینجمنٹ کا کا م چھٹی کے روز بھی جاری رہا

ایل ڈی اے میں ریکارڈ مینجمنٹ کا کا م چھٹی کے روز بھی جاری رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی ) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں ریکارڈ مینجمنٹ کا کام اتوار کو چھٹی کے باوجود تیسرے روز بھی جاری رہا ۔ ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے نے ذاتی طور پر دفتر کے مختلف حصوں میں جا کر اس کام کی نگرانی کی اور ہر سکیم کی فائلوں کو علیحدہ علیحدہ ترتیب وار محفوظ کرنے‘ ان کی فہرستیں بنانے ‘ ان کی فوری اور بآسانی دستیابی یقینی بنانے اور صرف نامزد اہلکاروں کو ہی ان تک رسائی دینے کے لئے متعلقہ ڈائریکٹروں کو ضروری ہدایات جاری کیں ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہیڈ کوارٹرز)سمیعہ سلیم بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ڈائریکٹر جنرل نے پراپرٹی فائلوں کی تمام الماریوں کو سنٹرل ریکارڈ روم میں منتقل کرنے ‘وہا ں بجلی کی نئی وائرنگ کرنے ‘ سیکورٹی کیمرے‘ ایگزاسٹ فین او ر کولنگ سسٹم نصب کرنے او راس کی باقاعدگی سے صفائی اور دیکھ بھال کرنے کا حکم دیا ۔واضح رہے کہ تین روز قبل ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے نے بعض پراپرٹی فائلوں کی عدم دستیابی کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ایل ڈی اے کی تمام پراپرٹی فائلوں کو ترتیب سے رکھنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کرنے کا حکم دیا تھا۔ ریکارڈ مینجمنٹ کے لئے ایل ڈی اے کا ون ونڈو سیل اور دیگر دفاتر پبلک ڈیلنگ کے لئے دو روز بند ر ہے ۔ون ونڈو سیل آج پیر31اکتوبر سے معمول کے مطابق دن آٹھ بجے سے دوپہر ایک بجے تک کام کرے گا تا ہم دیگر دفاتر میں پبلک ڈیلنگ بدستور بند رہے گی