2 ارب روپے سے خادم پنجاب زرعی انڈومنٹ فنڈ قائم کیا جائیگا، رانا بابر حسین

2 ارب روپے سے خادم پنجاب زرعی انڈومنٹ فنڈ قائم کیا جائیگا، رانا بابر حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی )صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ 2 ارب روپے سے خادم پنجاب زرعی انڈومنٹ فنڈ کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔ کسان کی زرعی پاس بک کو بھی ڈیجیٹل کر دیا گیا ہے ۔زرعی شعبے کی ترقی اور فی ایکڑزرعی پیداوار میں اضافے کیلئے فقید المثال کسان پیکیج دیا گیا ہے جس کے زرعی شعبے کی ترقی پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہو ں گے ۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے کاشتکارو ں کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مالی طورپر مستحکم بنایا جائے گا ۔خطے کی تاریخ میں چھوٹے کاشتکاروں کو ریلیف دینے کیلئے پہلی بار بلا سود قرضوں کا پروگرام بنایا گیا ہے اور اس پروگرام سے مجموعی طور پر پانچ لاکھ کسان مستفید ہوں گے ۔ رواں برس 70 ارب روپے کے بلا سود قرضے چھوٹے کاشتکاروں کو دیں گے اور کاشتکاروں کو سمارٹ فون کے ذریعے فوری بلا سود قرض ملے گا ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ خزانہ کسانوں کی ہر ممکن امداد کررہا ہے۔ ہم نے ایسے منصوبے بنائے ہیں جن سے چھوٹے کاشتکاروں کو فائد ہ ہوگا ۔رواں مالی سال میں کسانوں کے لئے بڑی رقم مختص کی ہے جس پر کسان تنظیموں نے بھی اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔کسانوں کی خوشحالی سے ملک میں خوشحالی آئے گی۔