موچی گیٹ ، دھماکے سے گرنیوالی چھت کے نیچے دب کر زخمی مزید 2افراد جاں بحق، ہلاکتوں کی تعداد 3ہوگئی

موچی گیٹ ، دھماکے سے گرنیوالی چھت کے نیچے دب کر زخمی مزید 2افراد جاں بحق، ...

لاہور(وقائع نگار)اندرون موچی گیٹ میں دھماکے سے گرنے والی چھت کے ملبے تلے دب کر زخمی ہونے والے دو اور افراد جاں بحق، ہلاکتوں کی تعداد 3 ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل اندرون موچی گیٹ میں دھماکے سے ایک دوسرے سے متصل 4مکان زمین بوس ہوگئے تھے۔ حادثے کے باعث ملبے تلے دبنے سے 13 افراد زخمی جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوا تھا۔ حادثے میں زخمی ہونے والا 25 سالہ احسن رضا اور 20سالہ عاصم کئی روز تک وینٹی لینٹر پر رہنے کے بعد گزشتہ روززندگی کی بازی ہارگئے۔پولیس نے متوفین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر دیں ۔ مقدمہ کے تفتیشی افسر سی ٹی ڈی انسپکٹر صدیق کے مطابق ملبے کی کھدائی کے دوران ملنے والے ہینڈ گرنیڈز ؂کی تعداد 21ہو گئی ہے۔ اس حوالے سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے، جلد ہی ہینڈ گرنیڈز کے مکان میں آنے کے حوالے سے حقائق سامنے آ جائیں گے۔

مزید : علاقائی