کریم بلاک، چوروں نے صبح سویرے تالے توڑکردکان کا صفایا کردیا
لاہور(وقائع نگار) کریم بلاک کے علاقے میں چوروں نے صبح سویرے تالے توڑکردکان کا صفایا کردیا۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تھانہ گلشن اقبال کے علاقے کریم بلاک میں دوچور دکان کے تالے توڑکر داخل ہوتے ہیں اور بڑے آرام سے درازمیں پڑے چوبیس ہزارروپے نقدی نکال کرفرارہوجاتے ہیں۔ مالک کی جانب سے پولیس کوسی سی ٹی وی فوٹیج مہیا کردی گئی ہے۔ پولیس کا کہناتھاکہ ان چوروں کو پہلے بھی جیل بھجوایا گیا تھا جو ضمانت پر رہا ہو کر آئے ہیں۔ ایس ایچ او کا کہناتھا کہ دونوں کو جلد ہی گرفتارکرلیا جائے گا۔