صوبائی دارالحکومت ، مختلف علاقوں میں آتشزدگی ، لاکھوں کا سامان جل گیا
لاہور(وقائع نگار) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ۔فائر بریگیڈ کے عملہ نے تمام جگہوں پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ذرائع کے مطابق سبزہ زار کے علاقہ میں گارمنٹس کی فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔فائر بریگیڈ کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔اسی طرح سے ہربنس پورہ کے علاقہ تاج باغ میں گھر میں آتشزدگی سے گھر کا سامان جل گیا ۔فائر بریگیڈ کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔