مختلف علاقوں میں پتنگ بازی کا سلسلہ جاری ، پولیس ایک بھی پتنگ باز گرفتار نہ کرسکی

مختلف علاقوں میں پتنگ بازی کا سلسلہ جاری ، پولیس ایک بھی پتنگ باز گرفتار نہ ...

لاہور(وقائع نگار)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں اتوار کی چھٹی کے روز پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا ، دن بھر شہر کے مختلف علاقوں میں پتنگ بازی جاری رہی ۔ بتایا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ روز اتوار کی چھٹی کے دن لاہور مختلف علاقوں گرین ٹاؤن، ٹاؤن شپ ، ہنجر وال ، سبزہ زار ، کاہنہ ، کوٹ لکھپت ، لیاقت آباد، غالب مارکیٹ ،اچھرہ، وحدت کالونی ، ملت پارک ، شیر اکوٹ ، سمن آباد، ساندہ ، گجر پورہ ، قلعہ گجر سنگھ ، شالیمار ، گڑہی شاہو، ٹبی سٹی ،اکبری گیٹ ، لوہاری گیٹ ، شفیق آباد ، راوی روڈ ، ہربنس پورہ، باغبانپورہ،فیکٹری ایریا ، غازی آباد ، شمالی چھاؤنی ، جنوبی چھاؤنی ، ڈیفنس بی سمیت دیگر علاقوں میں شہری دن بھر چھتوں پر چڑھ کر پتنگ بازی کرتے رہے ۔ پولیس کسی بھی پتنگ باز کو گرفتار نہ کر سکی ۔ واضح رہے کہ سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس اور ڈی آئی جی آپریشن لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف کی جانب سے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ پتنگ بازی پر پابندی کو یقینی بنائیں ۔

مزید : علاقائی