مانگا منڈی،راہگیررضا کار پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور

مانگا منڈی،راہگیررضا کار پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی) شہر یوں نے بڑے پیمانے پر شکایت کی ہے کہ رائیونڈ روڈ پر راکو فیکٹری کے قریب تین اہلکار پولیس کی وردیوں میں ناکہ لگاکر مانگا منڈی شہر آنے جانے والے تمام موٹرسائیکل سواروں اور ٹریکٹرٹرالی والوں سے 200سے300روپے وصول کئے جا رہے ہیں جو سراسر نا انصافی اور غیر قانونی اقدام ہے ۔ شکایت کی درستگی کے لئے صدر پریس کلب مانگا منڈی خود موقع پر پہنچے تو انہوں نے شکایت کو درست پایا ۔رضا کار پولیس اہلکاروں نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ڈیوٹی محرر منشی نے لگائی ہے ۔ واضح رہے کہ اس روڈ پر دوسرے تیسرے روز ڈکیتی راہزنی چوری کی وارداتیں ہو رہی ہیں ۔رضا کاروں کے نام محمد رمضان،محمد عرفان علی اور اے ایس آئی سید زاہد حسین شاہ بتایا گیا۔تصدیق کے لئے ایس ایچ او تھانہ مانگا منڈی رانا ارحم سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا توا نہوں نے کہا کہ ہم نے تھانے میں کوئی رضا کار نہیں رکھے ہوئے ہیں،الزامات درست نہیں۔

مزید :

علاقائی -