مغلپورہ ،شالیمار لنک روڈ پر موبائل شاپ سے نوسرباز قیمتی موبائل لے اڑا

مغلپورہ ،شالیمار لنک روڈ پر موبائل شاپ سے نوسرباز قیمتی موبائل لے اڑا

لاہور(وقائع نگار) شالیمار لنک روڈ پر واقع شہزاد موبائل شاپ سے نوسرباز قیمتی موبائل لے اڑا۔واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی۔مغلپورہ کے علاقے شالیمار لنک روڑ پر واقع شہزاد موبائل شاپ کے مالک کے مطابق دو نوجوان موبائل فون خریدنے کے بہانے دکان میں آئے جن میں سے ایک نوسرباز دیکھتے ہی دیکھتے موبائل غائب کرکے فرار ہو گیا۔ فوٹیج میں نوسرباز کو واردات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ دکان مالک کا کہنا ہے کہ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کو فراہم کر دی گئی ہے مگر تاحال نوسرباز کی شناخت نہیں ہوسکی۔پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

مزید : علاقائی