ڈربن میں سکول ٹیچر کے تھپڑ مارنے سے پنسل شاگردکے کان میں گھس کر ٹوٹ گئی

ڈربن میں سکول ٹیچر کے تھپڑ مارنے سے پنسل شاگردکے کان میں گھس کر ٹوٹ گئی

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)ڈربن میں سکول ٹیچر کے تھپڑ مارنے سے پنسل شاگردکے کان میں گھس کر ٹوٹ گئی،پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنی ری ایکشن یونٹ جنوبی افریقہ کے ہیڈ پریم بلارم نے اپنے افسران کے ہمراہ وارلم سکول کا دورہ کیا۔جب کہ بچے کو ہسپتال داخل کرادیا گیا ہے۔بچے کی والدہ نے بتایا کہ میرا بیٹا گریڈ ون میں ہے جو پڑھائی میں کچھ ٹھیک نہیں ہے،۔

ٹیچر نے کئی بار اس کے سر پر پیٹا بھی ہے،پنسل بچے نے ہاتھ میں پکڑی ہوئی تھی جب ٹیچر نے تھپڑ مارا پنسل اس کے کان میں گھس کر ٹوٹ گئی،جب کہ ٹیچر کا موقف ہے کہ میں نے تھپڑ دوسرے طالبعلم کو مارا تھا،پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک تھانے میں کسی نے رپورٹ درج نہیں کرائی۔

مزید : عالمی منظر