موصل میں داعش کے خلاف آپریشن روکنے کی افواہیں جھوٹی ہیں،عراقی وزیراعظم

موصل میں داعش کے خلاف آپریشن روکنے کی افواہیں جھوٹی ہیں،عراقی وزیراعظم

بغداد(این این آئی)عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ موصل میں دولت اسلامی’داعش‘ کے قبضے کے خلاف جاری فوجی آپریشن روکنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ موصل معرکے کو اس کے منطقی انجام تک ہرصورت میں پہنچایا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق موصل جنگ روکے جانے سے متعلق بات کرتے ہوئے عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کا کہنا تھا کہ اس قسم کی تمام افواہیں بے بنیاد ہیں کہ موصل میں جنگ روک دی گئی ہے۔ موصل آپریشن کو اس کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ موصل میں لڑائی بدستور جاری ہے اور عراقی فوج نے داعش کے قبضے سے کئی اہم علاقے خالی کرالیے ہیں۔ جب تک نینویٰ کا سارا علاقہ داعش سے آزاد نہیں ہوجاتا جنگ جاری رہے گی۔

مزید : عالمی منظر