کارکنان حکومتی تشد د اور جبر کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوئے:ملک حماد

کارکنان حکومتی تشد د اور جبر کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوئے:ملک ...

جوہانسبرگ( بیورورپورٹ) تحریک انصاف جنوبی افریقہ کے رہنما ملک حماد نے کہا ہے کہ ہمارے کارکنان حکومتی تشد د اور جبر کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوئے ہیں،ہم جیل جانے سے نہیں ڈرتے ،کرپٹ حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں ،ایک بیان میں ا نہوں نے کہاکہ یہ کیسی جمہوریت ہے جہاں حق کی آواز بلند کرنے والوں کوجیل بھیج دیا جاتا ہے ،سچ کہنے والوں پر لاٹھیاں برسائی جاتی ہیں ،یہ جمہوریت نہیں بلکہ تماشا ہے جہاں حکمران عوام کو دھوکہ دے کر اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں،ملک حمادنے کہاکہ دونومبر کا احتجاج ہر صورت ہوگا ،ہم اپنا جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے سڑکوں پر آئے ہیں ،ملک بھر کے عوام ہمارے ساتھ ہیں اورعوام کی جدوجہد ضرور کامیاب ہوگی۔ اور حکمرانوں کو جانا ہوگا ،پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے دیگر جماعتیں ہمارے ساتھ مل کر ملک کوبد عنوان حکمرانوں سے نجات دلانے کے لئے جدوجہد کریں۔

مزید : عالمی منظر